پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنے گی، کہنہ مشق سیاستدان کی پیش گوئی

Peoples Party, Yousaf Raza Gilani, Multan, PPP, New government prediction, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پیشگوئی کی ہے کہ کوئی بھی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بنے گی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پیپلزپارٹی پرفارمنس کی بنیاد پر الیکشن لڑرہی ہے،سمجھتاہوں لیول پلیئنگ فیلڈ سب کیلئے یکساں ہونی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن متنازعہ ہونے کا تاثر زائل ہونا چاہئے۔