سٹی 42: چوہنگ میں تین کمسن بہن بھائی اغواء، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے سے 3 بہن بھائی کو کارسواروں نے دن دیہاڑے اغوا کر لیا۔ اغوا ہونے والے بچوں میں 5سالہ آلیان، 8 سالہ عبداللہ اور ایمان ہیں۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
چوہنگ کے علاقے سے 3 بہن بھائی کو کارسواروں نے دن دیہاڑے اغوا کر لیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔15 روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کو بازیاب نہ کرایا جا سکا۔@OfficialDPRPP @CMPunjabPK @CcpoLahore #crime pic.twitter.com/LxtwT8bKDM
— Abdullah Malik (@abdullahmal99) January 1, 2022
موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان بچوں کو ایک گاڑی سے دوسری گاڑی میں منتقل کررہے ہیں۔ 15 روز گزر جانے کے باوجود بھی بچوں کو بازاب نہ کرایا جا سکا۔واردات کا مقدمہ محسن طارق اور اس کے پانچ ساتھوں کے خلاف درج ہے۔