موٹر وے پر خوفناک حادثہ، 4 گاڑیاں ٹکرا گئیں

Lahore Motorway Accident
کیپشن: Motorway Accident
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: شہر میں آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ آئے روز عام شاہراہوں سمیت موٹروے پر حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔مگر افسوس کہ تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن لوگ  حادثات کا شکار ہورہے ہیں،چند خوش قسمت لوگوں کو چھوڑ کر ان  حادثات کا شکار ہونے والے افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری حتی کہ بعض تو موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔

موٹر وے ایم ٹو پر تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔ حادثہ موٹر وے پر ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو کی جانب ہوا، حادثے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔