ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پارکنگ کمپنی کا لبرٹی میں ماڈل پارکنگ منصوبہ ناکام

لاہور پارکنگ کمپنی کا لبرٹی میں ماڈل پارکنگ منصوبہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: لاہور پارکنگ کمپنی کا لبرٹی میں ماڈل پارکنگ منصوبہ ناکام، کیمرے و ڈیجیٹل پرچی سسٹم ناکارہ، دیگر اہم شاہراہوں کو ماڈل پارکنگ میں تبدیل کرنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور پارکنگ کمپنی کا پہلا جدید آٹومیٹڈ پارکنگ پرچی سسٹم منصوبہ ناکام، لبرٹی میں ائوٹ سروس کر کے لگایا جانیوالا ڈیجیٹل پرچی سسٹم غیر فعال، لبرٹی پارکنگ کو لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے پہلی جدید اور آٹومیٹڈ ڈیجیٹل پرچی پارکنگ بنایا گیا تھا۔

پارکنگ میں داخلے کے وقت کیمروں کی مدد سے گاڑی کا نمبر سکین کر کے ڈیجیٹل پرچی دی جاتی تھی،منصوبہ ناکام ہونے پر لبرٹی پارکنگ میں پھر سے پرانا پرچی سسٹم بحال ہے،ڈیجیٹل آٹومیٹڈ پارکنگ منصوبے کو شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر بھی توسیع دی جانی تھی۔

لبرٹی میں منصوبہ ناکام ہونے پر مزید اہم شاہراہوں کو بھی جدید آٹومیٹڈ ڈیجیٹل پارکنگ میں تبدیل نہ کیا جا سکا، پارکنگ کے نظام میں جدت لانے کے بجائے وہی پرانا پرچی سسٹم لاگو، ڈیجیٹل آٹومیٹڈ پرچی سسٹم سے کرپشن جیسے عناصر کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے مگر پارکنگ کے نظام میں جدت لانے کے حوالے سے لاہور پارکنگ کمپنی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر سکی۔

Shazia Bashir

Content Writer