ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال پر پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

نئے سال پر پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کا سرکاری اراضی سے آمدن حاصل کرنے کا فیصلہ، تمام محکموں سے سرکاری اراضی کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔

پنجاب حکومت سرکاری اراضی سے ریونیو پیدا کرنے کیلئے اراضی کو رینٹ آؤٹ کرے گی، اس حوالے سے حکومت نے تمام محکموں سے سرکاری اراضی کی تفصیلات مانگ لی ہیں، شاملات، محکمہ اوقاف اور محکمہ نہر کی زمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، سرکاری اراضی کو لیز یا ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ بلدیات نے زمین کے مختلف استعمال کا طریقہ کار طے کر دیا ہے، زمین کو زرعی، رہائشی، اور کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے گا، اس حوالے سے لینڈ یوز رولز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 نئے رولز کے تحت ہر مقامی حکومت اے اور بی سڑکوں کی کیٹیگری بنائے گی، رولز سے کنسٹرکشن کی صنعت کو فروغ ملے گا، رہائشی علاقوں کو کمرشل کیا جا سکے گا جس کا اختیار مقامی حکومت کو دے دیا گیا ہے، نئے رولز کے تحت نئی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بھی بنیں گی۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے سہولت بازاروں کی افادیت سے متعلق ازسر نو سروے کا فیصلہ کرلیا،چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک کو سروے رپورٹ سات روز میں ارسال کرنے کی ہدایت کر دی، سروے کے بعد ہی شہر میں اکتیس سہولت بازاروں کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer