ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو ایک بار پھر مشورہ

گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو ایک بار پھر مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر 2023 کے انتخابات کے انتظار کا مشورہ دے دیا، گورنر پنجاب کہتے ہیں کہ ایک نہیں 10 لانگ مارچ سے بھی حکومت کہیں نہیں جانیوالی۔        

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے تحریک انصاف سپین کے وفد نے عبدالغفار کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ایک نہیں ہے ہر جماعت کا اپنا اپنا بیانیہ ہے، اپوزیشن سے کرپشن کے سوا ہر معاملے پر بات ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دے گی تو آئین کے مطابق منظور کر لیے جائیں گے جبکہ اپوزیشن 10 لانگ مارچ بھی کرلے تو حکومت کہیں نہیں جانیوالی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت سیاسی انتقام نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ نیاسال ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کا سال ثابت ہوگا جبکہ آنیوالے عام انتخابات میں بھی تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔