سال 2019 کا آغاز احتجاج کی گونج سے

سال 2019 کا آغاز احتجاج کی گونج سے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) بورڈ آف ریونیو کےڈیلی ویجز ملازمین کی جانب سے برطرفی پراحتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ڈیلی ویجز ملازمین کی بحالی کیلئے فرید کورٹ ہاؤس سے بورڈ آف ریونیو دفتر تک ریلی نکالی گئی۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو کے 15 ڈیلی ویجز ملازمین کو28 دسمبر سے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

ایمپلائز ایسویسی ایشن کی بورڈ آف ریونیو دفتر میں بحالی کیلئے ملازمین نے سینئرممبر بورڈ آف ریونیو کے دفتر کے باہر نعرے بازی بھی کی۔ ڈیلی ویجز ملازمین نے سینئر افسران سے ملاقات اور مطالبات کے حل کےوعدہ پر احتجاج موخر کردیا۔   

Shazia Bashir

Content Writer