سٹی فورٹی ٹو کی جانب سےسال نو مبارک

سٹی فورٹی ٹو کی جانب سےسال نو مبارک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) زندہ دلان لاہور کو سٹی فورٹی ٹو کی جانب سےسال نو مبارک، شہر میں خوشحالی کا دور ہو، نیا سال لاہوریوں کی زندگیوں میں خوشحالی لائے، شہر میں امن و سلامتی پروان چڑھے۔

نیا سال شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی کاسلسلہ جاری ہے، سال نو  کی خوش آمدید  کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے  نیا سال ملک پاکستان کیلئےامن و سلامتی لائے۔ بحریہ ٹاؤن کا ایفل ٹاور روشنیوں سے جگ مگا اُٹھا، آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد ایفل ٹاور موجود ہے۔

سال نو کی خوشی میں منچلوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر رقص جاری ہے۔