ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم نے میدان میں ذمہ داری، ہم آہنگی اور اعتماد کیساتھ پاکستان کا نام روشن کیا: صدرِ مملکت

قومی ٹیم نے میدان میں ذمہ داری، ہم آہنگی اور اعتماد کیساتھ پاکستان کا نام روشن کیا: صدرِ مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی مسلسل کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ 

صدرِ مملکت نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ قومی ٹیم کی اجتماعی محنت اور پیشہ ورانہ تیاری کا عکاس ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں ذمہ داری، ہم آہنگی اور اعتماد کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کیا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی ٹیم کی نمایاں کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ بالخصوص چیئرمین محسن نقوی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔