( سٹی 42)کراچی اور لاہور کے بعد خیرپور میں بھی بچہ گٹر میں گر گیا ، ایک شہری نے بچے کو گٹر سے بحفاظت نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے پریالوء کے قریب ایک بچہ کھلے گٹر میں گر گیا،اس موقع پر دیگر بچوں کے چلانے پر ایک شہری نے بچے کو گٹر سے بحفاظت نکال لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے گھر کے سامنے کھیل رہے ہیں اور اچانک کھیلتے ہوئے ایک بچہ کھلے گٹر میں گر گیا۔ ایک مقامی شہری نے بچے کو گٹر سے بحفاظت نکال لیا۔