ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : بسنت کیلئے مختص چھتوں کے مالکان سے شورٹی بانڈز لینے کا حکم

لاہور : بسنت کیلئے مختص چھتوں کے مالکان سے شورٹی بانڈز لینے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تین روزہ بسنت منانے کے لیے لاہور میں مختص چھتوں کے مالکان سے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت بسنت کے پُر امن انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تہوار کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے بسنت منانے کے لیے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد کرا کے محفوظ بسنت یقینی بنائی جائے۔ ایکٹ کے تحت آج سے کوئی بھی موٹر سائیکل سیفٹی راڈ کے بغیر روڈ پر نہیں آنی چاہیے۔

انہوں نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کیلیے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے۔ خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ 

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ہلڑ بازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی، اور غیر قانونی پتنگ بازی، دھاتی ڈور کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔