ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشمیکامندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی؟ویڈیووائرل ہوگئی

رشمیکامندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی؟ویڈیووائرل ہوگئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ساؤتھ انڈین سینما کے معروف اداکار جوڑے رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈاکی شادی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئیں۔
ایک خاتون ویلاگر کی ویڈیو کے بعد رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں جس میں دعویٰ کیاگیا کہ ادے پور میں جوڑے کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جوڑا شادی کی منصوبہ بندی ضرور کر رہا ہے لیکن اس کی حتمی تاریخ یا مقام کے بارے میں فی الحال کوئی مستند معلومات نہیں ہیں۔
تانیہ نامی وی لاگر نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں شادی کی سجاوٹ دکھانے کا دعویٰ کیا گیا، یہ ویڈیو ادے پور کے ایک ایسے مقام پر بنائی گئی معلوم ہوتی ہے جو کسی شاہی محل کا حصہ لگتا ہے۔

 سجاوٹ میں بڑے سرخ پردے، خوبصورت فانوس اور قدیم شاہی برتن استعمال کیے گئے جس نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی کہ یہ ایک بہت ہی خاص لیکن نجی تقریب ہوگی۔
وائرل ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جس پر اس جوڑے کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رشمیکا اور وجے کی شادی انتہائی نجی ہوگی جس میں صرف خاندان کے افراد اور چند قریبی دوست شرکت کریں گے،ان کی منگنی 3 اکتوبر 2025 کو حیدر آباد میں ہوئی تھی، جوڑا اس سے قبل تیلگو کی بلاک بسٹر فلموں گیتا گووندم اور ڈیئر کامریڈ میں ایک ساتھ کام کر چکا ہے اور اب راہول سنکریتین کے نئے پروجیکٹ میں بھی دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے گا۔