ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند: موٹر وے کےمختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا

شدید دھند: موٹر وے کےمختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (  ویب ڈیسک )شدید دھند کے باعث موٹر وے کےمختلف سیکشنز کو بند کر دیا  گیا ۔

   لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کردی گئی  ، موٹروے ایم 3فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند رکھی گئی ۔

  موٹر وے پولیس نے  شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  ترجمان کے مطابق دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر دن کے وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کریں تاکہ محفوظ رہیں۔

 موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بندش کا مقصد عوام کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ ہے، اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ محفوظ اور بہترین سفری اوقات کا خیال رکھیں۔