عثمان خان : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بتایا ہے کہ بیلٹ پیپر کا سائز سکیورٹی کاغذ کی کمی کی وجہ سے چھوٹا کیا گیا، اس سے کوئی فرق نہیں پرے گا، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی کارکردگی سے مطمئین ہوں۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا سمیت چاروں صوبوں میں الیکشن 8 فروری کو ہوگا اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑا کامیاب اور اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس کا مقصد دو صوبوں میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں سیکورٹی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔ ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں. الیکشن 8 فروری کو ہونگے اور پورے ملک میں ہوں گے، ابھی تک ہمیں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کے دن انتخابات انٹرنیٹ اور موبائل سروس میسر ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ ہم نے 2200 ٹن بیلٹ پیپر خریدا ، لیکن ڈیمانڈ 2400 ٹن ضرورت تھی، بیلٹ پیپرز کے کاغذ کو مینج کرنے کے لیے بیلٹ پیپر کا سائز کم کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے الزامات کے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کہ ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں،سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے وکلا الیکشن کمیشن حکام سے ملے، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو کوئی درخواست نہیں دی، چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے بمشکل تین نام دیئے جن کے کاغذات نامزدگی چھینے گئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہم انتخابات کیلئے تیار ہیںچار،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،آج ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے امن وامان کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے،ان کا کہناتھا کہ بیلٹ پیپر کے سائز کو چھوٹا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،بیلٹ پر جہاں ٹھپہ لگانا ہے وہ متعلقہ خانہ اس مہر کے لئے چھوٹا نہیں ہوگا۔