ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الٰہی کی کرپشن کے دو مقدمات، چالان 15 فروری تک پیش کرنے کا حکم، جوڈیشل میں 14 دن کی توسیع

Parvaiz Ilahi, Judicial remand, Anti Corruption, Corruption Cases of Parvaiz Ilahi,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: جوڈیشل میجسٹریٹ نے عدالت نے پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، میجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کی کرپشن کے دو مقدمات میں چالان 15 فروری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کے روز پرویز الہی کو ضلع کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پرویز الہی کو اینٹی کرپشن نے دو مختلف کیسوں   میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا  تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کی محمد خان بھٹی کو غیر قانونی ترقی دینے اور  گجرات کرپشن کیس میں حاضری لگائی۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویز الہی کے دونوں  چالان پیش نہ کئے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔  عدالت نے ریمارکس دیئے، جب قانون کہتا ہے چودہ روز میں چالان پیش کرو، تو  کیوں ابھی تک چالان پیش نہیں کیا  گیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ  عمران عابد  نے تفتیشی افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہے پندرہ فروری تک ہر حال میں چالان پیش کرنے اور شوکاز نوٹس کا جواب داخل کرنے کا حکم جاری کردیا اور ملزم پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع دے دی۔
پرویز الہی کو پولیس جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کے بعد واپس لے گئی۔