پاکستان سٹوڈنٹس نیشنل گیمز 2024  کا آغاز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : پاکستان سٹوڈنٹس نیشنل گیمز 2024  کا آغاز ہو گیا۔ 

اسلام آباد میں اسٹوڈنٹس نیشنل گیمز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، جس میں ملک بھر سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ نیشنل گیمز یکم فروری سے پانچ فروری تک اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جاری رہیں گی۔ 

نیشنل گیمز میں والی بال ،نیٹ بال،ٹیبل ٹینس،فٹ سال ،چیس، باسکٹ بال، جمناسٹک اور دیگر اتھلیٹکس کے مقابلے جاری رہیں گے۔ نیشنل گیمز میں جیتنے والے بچوں کو بین الاقوامی سطح پر بھی کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ 

قازقستان ،رومانیا،ترکی،نیپال، اور وزیر اعلی گلگت بلتستان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔