نمونیا سے مزید 8 بچوں کی زندگی کے چراغ گل،لاہور میں 191 نئے مریض رپورٹ

نمونیا سے مزید 8 بچوں کی زندگی کے چراغ گل،لاہور میں 191 نئے مریض رپورٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)نمونیا وائرس سے بچوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری،پنجاب بھر میں نمونیا سے مزید 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق نمونیا وائرس سے بچوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 191 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
پنجاب بھر میں نمونیا نے مزید 8 بچوں کی زندگیاں نگل لیں،پنجاب بھر میں نمونیا وائرس کے 792مریض رپورٹ ہوئے۔

شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا سے کوئی موت نہیں ہوئی ۔

 خیال رہے کہ سردی میں بچوں کی قوت مدافعت کم ہو نے  اور خشک سردی میں وائرس زیادہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے نمونیا کا شکار ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔

  بچوں کی سانس تیز چلنا اور پسلیوں میں گڑھے پڑنا نمونیا کی علامات ہیں،  والدین ایسے بچوں کی بیماری کو عام بخار نہ سمجھیں اور فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں نیز بچوں کو سردی سے بچائیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر لے کر نہ جائیں۔