ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر مزید گر گیا

انٹربینک میں ڈالر مزید گر گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ،ڈالر کا ریٹ مزید کم  ہو گیا  جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت کاروبار کا رجحان رہا۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 25 پر آ گئی،گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر امریکی کرنسی  کا ریٹ 279 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر  280.86  روپے پر ہی برقرار رہا۔

 دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام دیکھنے میں آیا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 198 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 177 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔