ویب ڈیسک : عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1929 ڈالر تک پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستان میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3500 روپے اور 3000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں کی اضافے کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 5000 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2250 روپے اور 1929 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔