عمران عباس کو پڑوسی ملک سے شادی کی پیشکش

عمران عباس کو پڑوسی ملک سے شادی کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستانی اداکار عمران عباس کو نا صرف اداکاری کے باعث سرحد پار مقبولیت حاصل ہے بلکہ ان کی پرکشش شخصیت کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت کی مقبول یوٹیوبرز (جو’ دی باجیز ‘ کے نام یوٹیوب چینل چلارہی ہیں ) کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دونوں یوٹیوبرز ماؤں کا روپ دھارے ہوئے ہیں اور انہیں عمران عباس کی پرکشش شخصیت کے قصیدے پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو کو اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے اور انہوں نے   ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں انڈیا کے شہر رامپور سے رشتہ بھیجا گیا ہے ۔

ویڈیو میں موجود دونوں خواتین کو اپنی اپنی بیٹیوں کے رشتے کے لیے عمران عباس کو داماد بنانے کے لیے جھگڑتے دیکھی جاسکتی ہیں ۔واضح رہے کہ عمران عباس کو حال ہی میں 2020 کے 100 انتہائی خوبصورت مردوں کی فہرست کی شامل کیا گیا ہے۔

instagram-media" data-instgrm-captioned="" data-instgrm-permalink="https://www. instagram.com/tv/CKo57BFFaxj/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading" data-instgrm-version="13" style="background: #FFF; border: 0; border-radius: 3px; box-shadow: 0 0 1px 0 rgba(0,0,0,0.5),0 1px 10px 0 rgba(0,0,0,0.15); margin: 1px; max-width: 540px; min-width: 326px; padding: 0; width: calc(100% - 2px);">

Raja Sheroz Azhar

Article Writer