ویرات اور انوشکا نے بیٹی کا نام رکھ دیا

ویرات اور انوشکا نے بیٹی کا نام رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ویرات اور انوشکا نے بیٹی کا نام رکھ دیاساتھ ہی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شئیر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انشکا شرما نےایک خوبصورت فیملی فوٹو شئیر کیا جس میں انوشکا نے بیٹی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے اور ویرات کوہلی پیار بھری نگاہوں سے بیٹی کو دیکھ رہے ہیں۔

انوشکا نے اپنی بیٹی کے نام کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زندگی محبت اور شکرگزاری کے ساتھ بسر کر رہے ہیں لیکن ہماری ’’ وامیکا‘‘ نے اس دُنیا میں آکر ہماری زندگی کو ایک نیا مقصد دیا ہے۔

یاد رہے کہ 11 جنوری کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی  اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، ویرات نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کے پیدائش کا  پیغام جاری کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

Malik Sultan Awan

Content Writer