مذاکرات کیوں نہیں ہورہے؟ فواد چودھری نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

مذاکرات کیوں نہیں ہورہے؟ فواد چودھری نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کیوں نہیں ہورہے؟ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فوادچودھری  کا کہنا تھا کہ کل بڑے لوگوں کے خواب چکنا چور ہوئے ہیں، میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ سب لوگ اپنی اپنی تنخواہوں پر کام کریں گے، ہمیں سیاسی شعور اور پاکستان میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑی تلخیاں ہیں اور اتنی تلخیوں میں مذاکرات نہیں ہوتے۔ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا حکومت کا مؤقف نہیں ہونا چاہیے، ہمیں الیکشن کے سسٹم میں اصلاحات چاہییں، عدالتی تقرری اور گورننس سسٹم میں بھی اصلاحات چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد مسائل کے حل کا اختیار وفاق کے پاس نہیں ہے، سندھ حکومت کو 16 ارب روپے وفاق نے دیے لیکن کوئی میکینزم نہیں کہ جانچ ہو سکے کہ وفاق سے جانے والا پیسا استعمال بھی ہو رہا ہے یا نہیں، 18 ویں ترمیم میں اچھی چیزیں بھی ہیں لیکن 18ویں ترمیم کرنے والے لوگوں نے سوچا سمجھا ہی نہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جتنا نقصان نواز شریف نے پنجاب کو پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، تیسری بار وزیراعظم کی ترمیم ختم کرنے کے نتیجے میں نواز شریف نے پنجاب کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔ پر کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑی تلخیاں ہیں، اتنی تلخیوں میں مذاکرات نہیں ہوتے۔

بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کسان حق اور سچ کے لیے کھڑے ہیں، بھارت کہہ رہا ہے پاکستان نے لاکھوں کسان باہر  نکالے ہیں، اگر  ہمارے کہنے  پر بھارت میں کسان باہر  نکل آئے ہیں تو  پھر تو بھارت کو  پاکستان سے بچ کر  رہنا چاہیے۔مودی سرکار جو کر  رہی ہے وہ پاکستان کے لیے نہیں پوری دنیا کیلیے خطرہ ہے، ہٹلرکی طرز  پر مودی حکومت مسلمانوں کی نسل کشی کر  رہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer