نوجوان کی سٹور سے پستہ، بادام چوری کرنے کی کوشش ناکام

نوجوان کی سٹور سے پستہ، بادام چوری کرنے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) چوری کی واردات ناکام ہوگئی، مزنگ میں واقع اکبری سٹور سے پستہ بادام چرانے والا نوجوان انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کی مدد سے دھر لالیا۔

مزنگ کے علاقے جین مندر کے قریب واقع اکبری سٹور میں نوجوان جیب بھر کر پستہ بادام اور چاکلیٹس چراتا رہا۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور پستہ بادام کے پیکٹ چرا کر پینٹ میں چھپاتا رہا جبکہ نوجوان چور نے سٹور سے چاکلیٹس بھی چرائیں۔

سٹور انتظامیہ نے سی سی ٹی کی مدد سے نوجوان کو دھرلیا جس کے قبضہ سے پستہ، بادام اور چاکلیٹس کے پیکٹس برآمد ہوئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اس سے پہلے بھی متعدد بار سامان چرایا جسے مزید کارروائی کیلئے مزنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔