نشتر ٹاؤن میں تجاوازت کیخلاف آپریشن، 7 افراد گرفتار، 27 عارضی دکانیں ختم

 نشتر ٹاؤن میں تجاوازت کیخلاف آپریشن، 7 افراد گرفتار، 27 عارضی دکانیں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) کلین اینڈ گرین مہم، ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انسدادِ تجاوزات اور بینرز اور وال چاکنگ ختم کرنے کی مہم جاری، سات افراد کو تجاوزات کی مسلسل خلاف ورزی پر حوالہ پولیس کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں کلین اینڈ گرین مہم کو تیز کر دیا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز  کوکلین اینڈ گرین مہم کی مانیٹرنگ پر فائز کردیا گیا،  نشتر ٹاؤن میں تجاوازت کیخلاف آپریشن میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 27 عارضی دکانوں کو ختم کروا دیا گیا۔

اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تحصیل ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں آپریشن کو لیڈ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے شوکت خانم چوک پر کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں ،ریڑھیوں اور دیگر سامان کو ضبط کروایا،اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال روڈ سے پوسٹرز، بینرز کو ہٹوا دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer