ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل والی سڑک کے اطراف کی آبادیوں میں آج تعلیمی اداروں کی چھٹی

Schools closed, Adiala Jail road, Gorakhpur Bazar, Chief Minister Suhail Afridi , Imran Khan, Bani PTI, Qaidi Number 804
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل والی سڑک کے اطراف کی آبادیوں میں آج تعلیمی اداروں کی چھٹی کر دی گئی ہے۔

مقامی ابتظامیہ کی طرف سے مقامی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان امن و امان کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

آج خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے  اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے لئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج کرنے کے لئے آنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ پولیس نے کسی جتھے کو سڑک پر آنے سے روکنے کے لئے خصوصی انتظامات کر لئے ہیں۔

اڈیالہ جیل والی سڑک کے اطراف  میں موجود بازار کل بند رہیں گے 

گورکھپور اور گردونواح میں موجود تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں مین آج منگل کے روز چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ نجی  تعلیمی ادارے  بھی آج  بند  رہیں گے۔
 اڈیالہ جیل والی سڑک پر تعینات پولیس نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گورکھپور بازار کے تاجروں کو کل بازار بند رکھنے کی ہدایت کردی  ہے۔ تاہم گلیوں مین روز مرہ ضرورت کا سامان شہریوں کو فراہم کرنے کے لئے کریانہ کی دوکانین معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

اڈیالہ جیل روڈ پر واقع گورکھپور  پولیس چیک پوسٹ، دائیگل ناکے، چکری انٹرچینج، اڈیالہ روڈ کے مختلف مقامات پر آٹھ سے زائد  پِکٹ لگائی جا چکی ہیں۔ ان ناکوں سے گزر کر کوئی گیر متعلقہ آدمی اڈیالہ جیل روڈ پر آگے نہیں جا سکتا۔ علاقہ کے مکینوں کو بھی سخت چھان بین سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو چکی ہے۔ آج منگل کے روز  ممکنہ دہشتگردی سے بچنے کے بھی خاص انتظام کئے جا رہے ہیں۔  اڈیالہ روڈ پر آنے والی تمام گاڑیوں کی مکمل چھان بین ہوگی۔