ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ؛ طلال چوہدری

خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ؛ طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ۔

طلال چوہدری نے کہا دہشتگردی ایک بڑا مسئلہ ہے اس پر وزیر اعلی کو اقدامات کرنے چاہیے ۔وفاقی حکومت ایک سیاسی حکومت ہے وہ کبھی نہیں چاہے گی کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔امید ہے کہ وزیر اعلی سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور اسٹنٹ بازی کی بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے ۔وزیر اعلی ہر دفعہ  قومی سلامتی اور انسداد دہشتگردی اجلاس میں آنے کی بجائے پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں ۔وزیر اعلی کے پی بننے سے  یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ہر جیل کے دروازے کھلوا کر جس مرضی قیدی سے مل لیں۔جیل میں ملاقات صرف جیل مینول کے تحت ہی جیل حکام کروا سکتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جیل کے باہر امن و امان کے مسائل پیدا کیے جائیں،جان بوجھ کر روڈز بلاک کی جائیں تو دوسرے قیدیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتا ہے ۔جیل حکام ہیں اور عدالتیں موجود ہیں اس حوالے سے کوئی جو بھی عہدہ پر ہو ڈکٹیٹ نہیں کروا سکتا قانون کے تحت ہی ملاقات ہو سکتی ہے۔