ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس ’اِن ایکشن‘ قوانین مزید سخت کردیے گئے

ٹریفک پولیس ’اِن ایکشن‘ قوانین مزید سخت کردیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ٹریفک پولیس پنجاب میں یکساں قانون کے نفاذ کیلئے متحرک, ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے احکامات پر صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چار روز میں 2 لاکھ 47ہزار سے زائد خلاف ورزیوں پر چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ 73 لاکھ کے جرمانے عائد کئے۔

کریک ڈاؤن کے دوران 49 ہزار 961 موٹرسائیکلیں گاڑیاں تھانوں میں بند، وارننگ کے باوجود ون وے سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر 9 ہزار 379 مقدمات درج، زیروٹولرنس پالیسی کو یقینی بنانے کیلئے ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔ 

ڈی آئی جی وقاص نذیز کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 24/7 مانیٹرنگ کی جارہی ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

کالے شیوں کے استعمال پر چالان کی بجائے مقدمات درج ہونگے، کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کےلئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔