کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بارپھر سرگرم

کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بارپھر سرگرم
کیپشن: katrina kaif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو گزشتہ پیر ممبئی ایئرپورٹ پر ڈھیلا ڈھالا کُرتا زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے امید سے ہونے کی چہ مگوئِیاں شروع ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ نے ہلکے بادامی رنگ کے کُرتے کے ساتھ نارنجی رنگ کا ڈوپٹہ پہنا ہوا ہے جس میں وہ جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-01/news-1669886164-1199.jpg

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کترنہ کیف نے گزشتہ برس دسمبر میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔تاہم اب ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ بچے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنانے والی ہیں۔