پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کیوں نہیں کی؟ پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا.

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، موقف اپنایاگیاہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، لیکن ملک میں یہ قیمت کم نہیں کی گئی۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی ہےکہ قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی برقرار رہے گی،درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنا استحصال کرنے کے برابر ہے،آئین کے منافی ہے۔