ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دسمبر کے پہلے دن شاندار تحفہ۔۔ پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا

petrol price
کیپشن: petrol price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیجریوال حکومت نے دسمبر کے پہلے دن دہلی کے لوگوں کو ایک شاندار تحفہ دیا ہے۔ دہلی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ  میں پٹرول پر VAT کم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کی کیجریوال حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے عام آدمی کو بھی راحت دی ہے۔ حکومت نے VAT میں کمی کرتے ہوئے دہلی میں پٹرول 8 روپے سستا کر دیا ہے۔ پیٹرول پر VAT (ویلیو ایڈڈ ٹیکس)  کو 30 فیصد سے کم کر کے 19.40 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں پٹرول کی قیمت موجودہ 103.97 روپے سے کم ہو کر تقریباً 95.97 روپے پر آچکی ہے۔

 نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد بدھ کو دہلی میں پٹرول جو 103 روپے فی لیٹر تھا، 95 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔