پی ڈی ایم کیا کرنے جارہی ہے؟

پی ڈی ایم کیا کرنے جارہی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت کی نظریں لاہور پر ہیں، حکومت مخالف تحریک تیزی سے آگے بڑھے گی، 8 دسمبر کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں طے ہوگی، اجلاس میں تمام زمینی حقائق پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، حکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، حکومتی رٹ ختم ہوچکی، عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہوگئی ہے۔

مولانا  فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم نے حکومت کے عزائم کو مات دے دی، گھنٹہ گھر کے لوہاری گیٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، ہم نے انہیں مات دے دی اور ان کے عزائم ناکام بنا دیئے۔ ان کا کہنا تھا یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں نے قربانی دی، ان کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا ملتان جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے پکڑ دھکڑ ہو رہی تھی، ایسا تو ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا،  اتنی پکڑ دھکڑ کے بعد اب کہتے ہیں کہ جلسی تھی، پی ڈی ایم کے بہت مشکور ہیں، سانحہ کارساز اور ملتان کے جلسے پی پی سے کرانے پر پی ڈی ایم کے مشکور ہیں۔

  یوسف رضا گیلانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بند، پانی بند، دکانیں اور کھانا بند کر کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ کارکنوں سے جلسے میں جانے کی صورت میں تاوان وصول کرنے کا حلف لیا گیا، ایسے حالات میں شرکت کرنے پر کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ زرداری صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ ہمیشہ تنقید ہوتی ہے کہ لیڈر اپنے بچے نہیں نکالتے دوسروں کے بچوں کو ڈھال بناتے ہیں۔ بلاول بھٹو لاہور کے جلسہ میں شریک ہوں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer