یونین کی بحالی کیلئے احتجاج طلبا کو مہنگا پڑ گیا

یونین کی بحالی کیلئے احتجاج طلبا کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) طلبہ یونین بحالی کیلئے احتجاج کا معاملہ، 2 روز قبل فیصل چوک میں احتجاج کرنے والے طلبہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے مبینہ اغواء ہونیوالے طالبعلم عالمگیر وزیر خان سمیت دیگر رہنماوں کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی مدعیت مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں عالمگیر وزیر خان، عمارعلی جان، فاروق طارق، اقبال لالہ، محمد شبیر اور کامل خان نامزد ہیں۔

مقدمہ میں ساؤنڈ سسٹم، لاء اینڈ آرڈر ایکٹ کی خلاف ورزی، ریاست کیخلاف اکسانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ واضح رہے 2 روز قبل طلبہ اور سول سوسائٹی نے طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے احتجاج کیا تھا۔

دوسری جانب طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ عالمگیر خان کو طلباء مارچ میں شرکت کے الزام میں اٹھایا گیا ہے۔ گزشتہ رات عالمگیر وزیر کو مبینہ طور پر ہاسٹل 8 کے باہر سے نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیا گیا جس کا مقدمہ بعد میں درج کیا گیا۔

طلبا تنظیموں نے کیمپس پر احتجاجی مارچ کیا، انکا کہنا تھا کہ حکومت وقت مکمل سچ سامنے لائے۔ طلبہ تنظیموں نے کل پنجاب یونیورسٹی میں احتجاجی مارچ کی کال بھی دی۔