پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں دینگے، پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں دینگے، پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اپوزیشن سے مذاکرات جاری رہیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں دینگے۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا۔آج اپوزیشن کوحتمی جواب دیا جائیگا۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پبلک اکاونٹس کمیٹی اور سیٹنڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے معاملات التوا کا شکار ہوگئے۔ پیر کے روز دوبارہ مذاکرات ہونگے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے اس بات کا فیصلہ کرلیا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو نہیں دی جائے گی۔

 یہاں پر بھی مرکز کی پالیسی اختیار کی جائے گی کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں دی گئی تھی۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں حتمی رائے بھی لیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی اور سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے جواب دینے کی آج تک مہلت مانگی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer