آج ایچ آئی وی "ایڈز" سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج ایچ آئی وی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سمیت دنیا بھر میں  ایچ آئی وی ایڈز سے بچائو کا  عالمی  دن آج منایا جارہا ہے پاکستان میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں  ایچ آئی وی ایڈز سے بچائو کا  عالمی  دن آج منایا جارہا ہے اس  دن کو منانے کا مقصد ایڈز سے متاثرہ مریضوں سے اظہار یکجہتی اور مرض سے بچائو ہے ماہرین کا کہنا ہے۔  ایچ آئی وی ایک وائرس ہے جو خون میں شامل ہوکر مریض کی قوت مدافعت کم کردیتا ہے، حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار جبکہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer