ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج رات سے کل صبح تک کئی علاقوں میں سوئی گیس بند؛ اعلان ہوگیا ۔

آج رات سے کل صبح تک کئی علاقوں میں سوئی گیس بند؛ اعلان ہوگیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آج رات سے کل صبح تک  کئی علاقوں میں سوئی گیس بند؛  اعلان ہوگیا ۔ 

سوئی سدرن گیس  کے مطابق آج رات ابوالحسن اصفہانی روڈ سے معمار تک 16 انچ قطر کی نئی گیس پائپ لائن کی کمیشننگ کا کام شیڈول ہے۔ 

اس دوران ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع تمام متعلقہ ٹی بی ایس کو بھی نئی 16 انچ قطر کی پائپ لائن پر منتقل کیا جائے گا۔اس اہم کام کی تکمیل کے لیے آج رات 10:00 بجے سے کل صبح 10:00 بجے تک گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اس دوران مختلف  علاقوں کی گیس معطل رہے گی۔گلشنِ اقبال کے بعض علاقے ، گلشن معمار اور  ابوالحسن اصفہانی روڈ شامل ہیں ۔ میٹروول اسکیم 33 کے بعض علاقے اور  ال آصف اسکوائر  بھی شامل  ہیں ۔ تمام معزز صارفین سے گزارش ہے کہ اس دوران تعاون فرمائیں۔ کام مکمل ہوتے ہی گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

اس نئی گیس پائپ لائن کی کمشننگ کے دوران انے والی تکالیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔