ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار کے 983ویں عرس کا کل سے آغاز، 5 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر مامور، لاکھوں زائرین کی آمد متوقع

داتا دربار کے 983ویں عرس کا کل سے آغاز، 5 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر مامور، لاکھوں زائرین کی آمد متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آفاق نذیر: حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کل سے شروع ہوں گی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

  عرس کی افتتاحی تقریب روایتی چادر پوشی سے ہوگی، جبکہ لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر 5 ہزار سے زائد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

دربار کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو رنگ برنگی برقی قمقموں، پھولوں، آرٹیفیشل لڑیوں اور خوبصورت فانوسوں سے سجا دیا گیا ہے۔ زائرین کے لیے وسیع پیمانے پر لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ عرس میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔