ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت داتا علی ہجویریؒ کا 983واں سالانہ عرس کل سے شروع، تمام انتظامات مکمل

حضرت داتا علی ہجویریؒ کا 983واں سالانہ عرس کل سے شروع، تمام انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  طلحہ اشرف:حضرت داتا علی ہجویریؒ کا 983واں سالانہ عرس کل 2 اگست سے داتا دربار پر عقیدت و احترام کے ساتھ شروع ہوگا، جس کے لیے تین روزہ تقریبات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 عرس کی افتتاحی تقریب میں چادر پوشی، فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ ہزاروں زائرین کی آمد کے پیش نظر وسیع پیمانے پر لنگر کی تقسیم کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے، سی سی ٹی وی کیمرے فعال کر دیے گئے ہیں اور تمام سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے جدید کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ زائرین کی رہنمائی اور خدمت کے لیے بڑی تعداد میں رضا کار بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

دریں اثنا کمشنر لاہور نعمان یوسف نے داتا دربار کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہجویری ہال میں ایک خصوصی انتظامی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز سمیت ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، ریسکیو 1122، لیسکو، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دربار انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔

 اجلاس میں عرس کے دوران صفائی، ٹریفک، بجلی، پانی، ایمرجنسی سروسز اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور باہمی رابطہ برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔