عثمان خادم: رچنا ٹاؤن اور گلشنِ عطار سیلابی پانی میں ڈوب گئے.
رچنا ٹاؤن اور گلشنِ عطار میں سیلابی پانی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں آٹھ روز گزرنے کے باوجود کئی کئی فٹ پانی تاحال آبادیوں میں جمع ہے۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث متعدد خاندان گراؤنڈ فلور چھوڑ کر بالائی منزلوں پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں، جبکہ گھروں کے اندر کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے معمولاتِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کا عمل مؤثر انداز میں نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پانی جمع ہونے سے آمدورفت، کاروبار اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جبکہ گھروں میں رہائش بھی دشوار ہو گئی ہے۔ متاثرہ مکینوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاسی آب کا عمل تیز کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔