ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کی کوئلہ کان میں دھماکا، شانگلہ کے 36 کان کن سپردِ خاک

بلوچستان کی کوئلہ کان میں دھماکا، شانگلہ کے 36 کان کن سپردِ خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سہیل خان :بلوچستان کے علاقے سیورنَج میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 36 کان کن جاں بحق ہوگئے, جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں، جہاں نمازِ جنازہ کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق سیورنَج کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس جمع ہونے کے باعث دھماکا ہوا، جس میں شانگلہ کے 36 محنت کش کان کن جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے تین سگے بھائی اور ایک چچا جبکہ دوسرے خاندان کے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ اس سانحے کے بعد  پورا ضلع شانگلہ سوگ میں ڈوب گیا ہے۔ 
دوسری جانب میتوں کو نجی گاڑیوں کی چھتوں پر آبائی علاقوں تک منتقل کیے جانے پر عوام نے شدید افسوس کا اظہار کیا۔

 مقامی افراد اور سیاسی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئلہ کانوں میں مزدوروں کے تحفظ اور حادثات کی صورت میں بروقت امدادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔