ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بلوچستان  میں دفعہ 144نافذ

صوبہ بلوچستان  میں دفعہ 144نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ  کردی گئی ، اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کیلئے پابندی عائد کردی 

محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ مردوں کے نقاب کرنے، منہ ڈھانپے پربھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔