ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بنگلادیشی یوٹیوبر بھارت میں گرفتار

معروف بنگلادیشی یوٹیوبر بھارت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مِس ایشیا گلوبل جیتنے والی اداکارہ اور بنگلادیشی یوٹیوبر شانتا پال کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو گھر کرائے پر لینے کیلئے جعلی بھارتی دستاویزات جمع کرانے پر 30 جولائی کوکلکتہ میں گرفتار  کیا گیا۔ 

 اداکارہ نے بھارتی شناختی دستاویزات کیسے حاصل کیں، اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے غیرقانونی طریقے سے بھارتی دستاویزات حاصل کی ہیں جن کی مختلف اداروں سے تصدیق کروائی جا رہی ہے۔

 رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شانتا پال بنگلادیشی ائیرلائن کی نوکری چھوڑنے کے بعد فوڈ ولاگنگ کرتی تھیں۔