سٹی42: میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا تاہم پکڑے گئے سامان کی 6 کروڑ 55 لاکھ روپے مالیت کی نیلامی پر سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم سی ایل انتظامیہ نے خلافِ قانون سامان کو کرش کر کے نیلام کیا۔ قانون کے مطابق ضبط شدہ سامان کو نیلام تو کیا جا سکتا ہے، مگر اسے کرش کرنے کی اجازت نہیں، ریگولیشن برانچ نے سامان کو سکریپ ریٹ پر نیلام کر کے سرکاری خزانے کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچایا۔
شہر کے 8 بڑے ویئر ہاؤسز جہاں سامان بھرا ہوا تھا، ان کی نیلامی کی ریزرو پرائس صرف 2 کروڑ 12 لاکھ روپے رکھی گئی،شہر بھر میں ایم سی ایل کے کل 12 ویئر ہاؤسز موجود ہیں، جن میں سے 8 ویئر ہاؤسز کا سامان نیلام کیا گیا۔
ایم سی ایل انتظامیہ کے مطابق سامان کو کرش کرنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ دوبارہ تجاوزات کی شکل میں سڑکوں پر واپس نہ آ سکے۔