ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گائے، بھینس یا گدھا؟ گوشت کی شناخت کیلئے جدید لیبارٹری کا قیام

گائے، بھینس یا گدھا؟ گوشت کی شناخت کیلئے جدید لیبارٹری کا قیام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنا لی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا ، لیبارٹری میں اشیائے خورد ونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا یا بھینس اور گائے کا ہے۔

لیب میں جدید مشینری نصب کی گئی ہے، جن میں ایف ٹی آئی آر، ایچ پی ایل سی اور یو ایچ پی ایل سی جیسے عالمی معیار کے آلات شامل ہیں۔