ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیمت کنٹرول سے باہر،لاہور میں چینی نایاب  

قیمت کنٹرول سے باہر،لاہور میں چینی نایاب  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور میں چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد چینی نایاب ہوگئی ۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر کے گلی محلوں کی دکانوں پر  آج بھی چینی دستیاب نہیں.

 عام مارکیٹ میں چینی آج بھی 200 روپے کلو میں بک رہی ہے جبکہ چینی کی قلت کے باعث شکر کی قیمت میں 20 روپے کلو اضافہ ہوگیا ہے۔ 

  مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے چند بڑے دکاندار ضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر چینی 173 روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔

 شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق دکانوں پر چینی ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے شکر کی قیمت 200 سے بڑھ کر 220 روپےکلو ہوگئی ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے چینی کے سٹاک روکے جانے کے باعث 1500میٹرک ٹن کے بجائے صرف 24 ٹن چینی منڈی میں آئی ہے۔