فاران یامین: تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ گینگ ریپ، چار افراد نے ڈرا، دھمکا کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
گینگ ریپ کا مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،شہری کا کہنا تھا وہ اپنی 18 سالہ اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کے لیے نکلا تھا۔
تین ملزمان نے کلہاڑی سے جان سے مارنے کی دھمکی دیکھا کر کھیتوں میں لے گئے، اور زیادتی کرڈالی۔
متاثرہ شہری نے بتایا کہ تینوں نے زیادتی کے بعد فون کرکے اپنے چوتھے ساتھی کو بھی بلالیا،ملزمان کی عمریں 18 سے 28سال ہیں جنہوں نے اہلیہ سے زیادتی کی۔
مجموعی طور پر چار ملزمان خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کی گرفتار کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔