مولانا فضل الرحمان نے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمان نے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باجوڑ حملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰان نے سوشل میڈیا پر جاری  بیان میں کہا کہ  پوری قوم ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے۔پاکستان میں 26 انٹیلیجنس ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں۔ باجوڑ حملہ ایک بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کیا یہ مجھے اعتماد  دلا سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں؟ ریاست کیا صرف ٹیکس وصول کرے گی اورجان اور مال کی حفاظت نہیں کرے گی۔ باجوڑ جیسے واقعات کے ذریعے جے یو آئی (ف)  کا عوام سے رابطہ توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات سے نہ تو پہلے ان کی پارٹی کا راستہ روکا جا سکا ہے اور نہ ہی یہ آج ممکن ہو گا۔

واضح رہےکہ باجوڑ میں اتوار کو جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن پر خودکش حملے میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔