گلوکار ابرارالحق نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی

abrar ur haq
کیپشن: abrar ur haq
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ابرارالحق نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کی ،جس کی ویڈیو  انہوں نےاپنے ٹویٹر  اکاؤنٹ پر  شیئر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق نے سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہاتھوں سے ’’کسوہ‘‘ سینے کی ویڈیو جاری کی جس میں گلوکار کو غلاف کعبہ پر ٹانکے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جبکہ گلوکار نے تبدیلی کے مناظر اور غلاف کی تیاری میں حصے لینے کی ویڈیو شیئر کی۔ابرار نے لکھا کہ آج میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ ان کے گناہ گار بیٹے کو اللہ تعالیٰ نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی۔