چمڑا منڈی کی رونقیں بحال

چمڑا منڈی کی رونقیں بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) عید قرباں پر جہاں بہت سے کاروبار چمک جاتے ہیں وہیں چمڑا منڈی کی رونقیں بھی بحال ہو جاتی ہیں، لیکن قربانی کی کھالوں کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت اس سال مزید کم ہو گئیں۔

عید الاضحیٰ کے پہلے روز چمڑا منڈی میں کھالیں فروخت کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، تاہم گزشتہ سال کی نسبت اس سال گائے کی کھال 700 سے 1000، بکرے کی کھال 150 سے 200، چھترے کی کھال 20 سے 50 روپے جبکہ اونٹ کی کھال 100 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال قربانی کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ گرمی میں اضافہ ہوا ہے، گرمی کے باعث کھالوں کو زیادہ دیر نہیں رکھا جاتا جبکہ کھالوں کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے کیمیکلز اور نمک کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

چمڑا منڈی میں جانوروں کی کھالیں فروخت کرنے کے لیے آنے والے شہری قیمتیں سن کر حیران اور پریشان دکھائی دئیے، انکا کہنا تھا کہ کھالوں کی کوئی قیمت نہیں مل رہی۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال کھالوں کی مد میں 30 سے 40 فیصد کم سرمایہ حاصل ہوگا۔