عید کے دن بھی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی

عید کے دن بھی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائیونڈ روڈ (فہد بھٹی)عید کے دن بھی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی، مہنگائی کی وجہ سے خریدار اور بیوپاری بلبلا اٹھے۔ کہتے ہیں کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مشکل پیش آرہی ہے۔


مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش، مہنگائی نے شہریوں کو سنت ابراہیمی پورا کرنا بھی مشکل کردیا رائیونڈ روڈ اور سگیاں مویشی منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کے درمیان بارگیننگ جاری رہی، خریدار کہتے ہیں کہ بیوپاری قربانی کے جانوروں کا ریٹ ڈبل بتاتے ہیں جو ایک عام شہری کی پہنچ سے دور ہے.

بیوپاری کہتے ہیں منڈی میں انھیں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ سارا سال اپنے جانوروں پر محنت کرتے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے خرچہ بھی زیادہ آتا ہے، اب ایسے مہنگائی کے دور میں آدھے پیسوں میں کیسے جانور بیچ دیں۔

 یاد رہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں لاہورسمیت ملک بھر میں آج  عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے،نماز عید کے بعد  فرزندان اسلام  سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں۔

ملک بھر کی طرح لاہور.کے مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا، مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی ترقی و خوشحالی  اور کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer