( حسن علی ) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 40 پیسے کی کمی کے بعد ایک سو انسٹھ روپے چالیس پیسے کی سطح پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو انسٹھ روپے جبکہ قیمت فروخت ایک سو انسٹھ روپے اسی پیسے کی سطح پر دیکھی گئی۔